ملتان (صفدربخاری سے) شہر کے وسط میں قائم سر سبز ، گھنے و مثالی صحت افزا مقام ملک صلاح الدین ڈوگر پارک کو بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کے منصوبے کے حوالے سے سول سو سائٹی فورم کیجانب سے لمحہ فکریہ پر مشتمل فکری نشست اورقائمقام صدر مملکت وچیرمین سینٹ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان،ڈی جی پی ایچ اے سے نظر ثانی کی اپیل کے حوالے سے منعقدہ میڈیا بریفنگ میں صدر ڈاکٹر عرفان احمد پراچہ،چیف آرگنائزر اورنگزیب خان بلوچ ایڈووکیٹ،چیف ایگزیکٹیو خواجہ ضیا صدیقی، چیئرمین احسان خان سدوذئی، کوارڈینیٔر شاہد محمود انصاری اور کنوئنیئر ڈاکٹر ہمایوں شہزاد،چوہدری منصورایڈووکیٹ،سابق کونسلر ملک امیر نواز،تاجر رہنما زمان اکبر،سماجی رہنما اقبال خان بلوچ نے مشترکہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کے وسطی ایریا ڈیرہ اڈا میں قائم سینکڑوں گھنے درختوں اور سر سبز و شاداب باغ ملک صلاح الدین ڈوگر پارک کو بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کا منصوبہ مفاد عامہ کے نہ صرف برعکس ہے بلکے حکومت کے اس وژن کے بھی متصادم ہے کہ جس کے تحت ملک بھر کے تمام شہروں کو سرسبز و شاداب بنانا ہے حالانکہ یہ ملک صلاح الدین ڈوگر پارک درختوں کی آبیاری اور سبزے و خوبصورتی کے حوالے سے ملتان کا مثالی پارک ہے ،سینکڑوں درختوں اور ہزاروں خوبصورت ہر یالے و قیمتی پودوں کا مسکن یہ پارک ہے کیونکہ اس پارک کی آبیاری میں جہاں Pha کا کردار ہے وہاں اس سے کہیں زیادہ ڈوگر فیملی،لوکل کمیونٹی،شہریوں سمیت ملتان کی سول سو سائٹی کا رول ناقابل فراموش ہے یہ پارک صحت افزا مقام یونے کے ناطے اپنی مثال آپ ہے کیونکہ شہر کی دس سے زائد یونین کونسلز کی تقریبن دولاکھ آبادی اس پارک کی صحت افزائی سے مستفید ہو رہی ہے ان یونین کونسلوں کے ہزاروں مکین روزانہ کی بنیاد پر صبح شام واک کرتے ہیں، یوگا کی ایکسر سائز روزانہ کا معمول ہے پینے کے صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹ،واٹر ٹربائن،وسیع و عریض واٹر سپلائی  کا ریگولر سسٹم، وسیع واکنگ ٹریک،سینکڑوں گھنے درخت،پانچ امبریلہ سٹنگ پورشنز، ہزاروں خوبصورت قیمتی پودے،مکینوں کیلیے عیدین کی نماز کا ایریا،جنازہ گاہ کا پورشن، کمیونٹی کی خواتین، بزرگوں اور بچوں خاصکر بیماروں کیلیے صحت افزا ماحول جیسی سہولیات اس پارک کی خصوصیات ہیں ایسے میں اس مثالی پارک میں مزید سہولیات کی فراہمی کی بجائے اس پارک کو بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کے منصوبے کک بازگشت کے گونج جب دس یونین کونسلوں کے لاکھوں مکینوں، سول سو سائٹی تک پہنچی تو ان میں تشویش اور فکرمندی پیدا ہوئی کہ آخر اس سر سبز و شاداب اور مثالی پارک کو کیوں اجاڑنے کا منصوبہ ترتیب دیا جارہا ہے اور گھنے درختوں کے اس گلشن کو بس ٹرمینل میں منتقل کر کے شہریوں سے صحت افزائی اور صحت مند تفریح کی سہولت کیوں چھینی جا رہی ہے بس ٹرمینل کہیں اور بھی بن سکتا ہے لیکن درختوں کی آبیاری کی کئی سالوں کی محنت کو کیوں غارت کیا جا رہا ہے یہ حالات لمحہ فکریہ سے کم نہیں کیونکہ اس قبل ملتان میں رئیل اسٹیٹ والوں نے رہائشی منصوبوں کے نام پر درختوں کا نہ صرف قتل عام کیا بلکہ آموں کے باغوں کو اجاڑ دیا رہی سہی کسر ٹمبر مافیا نے پوری کردی ملتان کج سول سو سائٹی اور بلا شبہ متعلقہ اداروں کی انتھک کاوشوں سے اب شہری اپنی مدد آپ کے تحت شہر اولیا کو سر سبز بنانے کے مشن پر نکل پڑے ہیں اور حکومت کے وڑن کے مطابق پاکستان کے شہروں کو سر سبز شاداب بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جاسکے اور اپنی آنے والی نسل کو کلا ئیمیٹ چینج کی شدت سے بچایا جاسکے ایک طرف یہ کوششیں تو دوسری طرف پھر سے ہرے بھرے باغات اور پارکوں کو اجاڑنے کے سلسلے کا آغاز ملک صلاح الدین ڈوگر پارک کو بس ٹرمینل میں منتقل کرنے سے کیا جارہا ہے جس سے شہریوں اور سول سو سائٹی میں گہری تشویش پائی جارہی ہے ایسے میں ملتان کی سول سو سائٹی ، اہلیان ملتان ارباب اختیار سے ملک صلاح الدین ڈوگر پارک کو بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرتے ہوئے مجوزہ منصوبے ترک کرنے کی استدعا کرتے ہیں تاکہ شہریوں، سول سو سائٹی اور دس یونین کونسلوں کے لاکھوں مکینوں میں پاء جانے والی تشویش کا ازالہ ہوسکے ہم ملتان کی سول سو سائٹی کی جانب سے قائمقام صدر مملکت و چیرمین سینٹ محترم سید یوسف رضا گیلانی سے سپاس گزار ہیں کہ وہ ملتان کی سول سو سائٹی کی اپیل پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس مجوزہ منصوبے کو ترک کروانے میں اہلیان ملتان پر شفقت فرمائیں اس طر ح ملتان کی سول سو سائٹی وزیر اعلیٰ پنجاب،گورنر پنجاب، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب، چیف سیکر ٹری پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، ڈی جی پی ایچ اے ملتان سے مفاد عامہ کے ملک صلاح الدین ڈوگر پارک کو بس ٹرمینل میں منتقل کرنے کے منصوبے کو ترک کرنے کے حوالے سے نظر ثانی کی اپیل کر تے ہیں۔ تاکہ شہریوں، علاقہ مکینوں اور سول سو سائٹی میں پائی جانے والی تشویش جا خاتمہ ہوسکے اور عوام میں شجر کاری کے فروغ۔ ماحول دوست اور درختوں کی حفاظت کے جزبات کو تقویت مل سکے اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ سول سو سائٹی کی جانب سے یہ تمام سفارشات اعر نظر ثانی کی.تحریری اپیل تمام ارباب اختیار کوارسال بھی کی جا رہی ہیں ۔