تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
bbc news urdu نے Tuesday، 5 November 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ “جیو نیوز” کے مطابق سابق وفاقی وزیر، اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، سابق وزیر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا اور حسن ابدال مقدمات درج ہیں۔ واضح رہے اعظم سواتی کو گزشتہ ماہ احتجاج کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد اٹک جیل منتقل کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی اور ضلعی عدالت نے 8 مختلف مقدمات میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کی تھی اور رہائی کا حکم دیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 497
Visit Yesterday : 440
This Month : 13654
This Year : 61490
Total Visit : 166478
Hits Today : 4094
Total Hits : 847603
Who's Online : 23




















