برطانیہ میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا،،،برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا:سفارتی ذرائع
bbc news urdu نے Monday، 4 November 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد: برطانوی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے کیس میں برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مڈل ٹیمپل ان لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے کے معاملے پراہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا، معاملے کو برطانیہ کے اعلی ترین سفارتی حکام کے ساتھ اٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔ سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ سوار تھے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 498
Visit Yesterday : 440
This Month : 13655
This Year : 61491
Total Visit : 166479
Hits Today : 4113
Total Hits : 847622
Who's Online : 22




















