ملتان: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں حسبِ روایت سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا گیا . اسسٹنٹ پروفیسر سلمی ثمن راؤ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کےمطابق پرنسپل پروفیسر مسز شازیہ قادری نے صدارت کی اور حمد باری اور نعت رسول کی سعادت حاصل کی ۔وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مس حامدہ فاطمہ نے شان رسالت پر مقالہ پڑھا اور ہدیہ نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا ۔مسز الماس حفیظ صدر شعبہ اسلامیات اور مسز حافظہ شاہین نے وضو کی اہمیت پر اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ طالبات منیزہ اشرف، دعا فاطمہ، حنا ندیم ، مدرا عرفان،ثانیہ اسد،صائمہ ، رباب، رمشہ ایوب، حمیرا ، لاریب، سویرا اسلم، عریشہ سلیم ، فاریہ ،بسمہ اور زینب زاہد نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیے۔محفل کے اختتام پر سلام بحضور نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی نذر کیا گیا اور درود پاک کے تحائف پیش کیے گئے ۔ آخر میں حافظہ مسز اسما افتخار نے دعا کرائی۔