روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ،،ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ نے چیف ایڈیٹر ملک امجد سعید تھہیم اور انکی ٹیم کو ایک پر وقار تقریب میں مبارک باد اور اعزازی شیلڈ پیش کی
bbc news urdu نے Sunday، 3 November 2024 کو شائع کیا.
ملتان (صفدربخاری سے) روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ، ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 149 و ڈویژنل صدر پیپلزلائرز فورم ملتان نے روزنامہ سوسائٹی نیوز کی پہلی سالگرہ کی شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام اینونشن میرج ہال میں کیا۔ تقریب میں ملک ارشد اقبال بھٹہ ، ریاض حسین بخاری، احتشام مرزا، مقبول احمد، ملک ماجد سعید، سید صفدر علی بخاری ، محمد عرفان رانا،ملک طارق ہانس ، ملک مدنی ہانس ، حاجی رانا سعید ، ملک سلمان بوہنہ ، ملک مدثر چن
، ارسلان بھٹی ،چوہدری اسماعیل، یاسرخان، شاہد حسین خان گھلو ایڈووکیٹ، حفیظ اللہ بھنگو، حاجی بلال احمد، محمد اسحاق بھٹہ، ملک مقصود احمد و دیگر نے شرکت کی۔ ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ نے کہا کہ روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر نے کم وقت میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ روزنامہ سوسائٹی نیوز آیا اور چھا گیا۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ روزنامہ سوسائٹی نیوز نے سنجیدہ اور باوقار صحافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مثبت صحافت وقت کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں امن
اور سکون رہے، اس سلسلے میں روزنامہ سوسائٹی نیوز اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ احتشام مرزا نے کہا کہ پرنٹ میڈیا وقت کی رفتار کے ساتھ جدت کی منزلیں طے کرتاہوا ڈیجیٹل میڈیا میں تبدیل ہو رہا ہے۔ روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر نے ساوتھ پنجاب میں ڈیجیٹل میڈیا میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ ملک امجد سعید تھہیم نے کہا کہ جہاں موبائل فون، کمپیوٹر اور وائی فائی وہیں روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر۔ہمیں فخر ہے کہ ہم روزانہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک کروڑ سےزائد قارئین تک اپنا اخبار پہنچاتے ہیں۔ اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں اور اپنی ٹیم کی بھرپور محنت کو بھی سراہتے ہیں۔ ملک امجد سعید تھہیم نے کہا کہ روزنامہ سوسائٹی نیوز کی پروقار اور خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ملک رضوان ہانس ایڈووکیٹ کے مشکور و ممنون ہیں اور شرکاء محفل کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 440
This Month : 13656
This Year : 61492
Total Visit : 166480
Hits Today : 4141
Total Hits : 847650
Who's Online : 18




















