وکلاء برادری آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کرے گی : صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء ایڈووکیٹ
ملتان (صفدربخاری سے) وکلاء برادری آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار صدر سپریم کورٹ بار میاں رؤف عطاء ایڈووکیٹ نے جمعیۃ لائرز فورم کی ممبر نازیہ نواز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کے دفتر کا لاھور میں افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے مملکت پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہمارا مشن ہے اس موقع پر جے یو آئی پنجاب کے ترجمان حافظ غضنفر عزیز، جمعیۃ لائرز فورم پنجاب کے کنوینر سردار عبدالمجید ڈوگر، شیخ زکریا ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، عباس مجید ایڈووکیٹ، غلام مرتضی چوہدری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، حسن بلوچ ایڈووکیٹ، حافظ عبدالرحمن، مولانا زاہد حسین اور وکلاء برادری کے بیسیوں افراد موجود تھے۔ نازیہ نواز ایڈووکیٹ نے بھی قانون کی حکمرانی کے لیے علم بلند رکھنے کا اعلان کیا۔







































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 440
This Month : 13656
This Year : 61492
Total Visit : 166480
Hits Today : 4138
Total Hits : 847647
Who's Online : 18




















