ملتان (صفدربخاری سے) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں لہذا جد ید اور سائنس اینڈٹیکنالوجی کی تعلیم کو فروغ دیکر پاکستان کو معاشی، معاشرتی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے دی نالج فاونڈیشن سکول اورسینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے الطاف ٹاون میں میں طلباء کی جانب سے سائنس ایکسپو کے وزٹ کے موقع پربطور مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے دی نالج سکول کے طلباء کی جانب سے بدلتی دنیا کے تقا ضوں سے اہم آہنگ ہو نے کے لیے بہترین سائنسی پرجیکٹ کی نمائش خوش آئندہ اقدام ہے ہونہار اورذہین بچے ہمارے ملک اور قوم کا عظیم سر مایہ ہیں ان کو ترقی کے مواقع فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے موجودہ دورسائنس اینڈٹیکنالوجی کا ہے لھذا بچوں کو کمیپوٹر ایجوکیشن اور با مقصد فنی تعلیم کی جانب راغب کر نے کی ضرورت ہے تا کہ نئی نسل جدید تعلیم حاصل کر کے زند گی ہر میدان میں کا میا بی حاصل کر سکے۔ اس موقع پرسکول کے ڈائریکٹرمحمد اقبال نے کہا جدید علوم سے آشنائی اور انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی تعلیم نئی دریافت کا زریعہ ہے سائنس کی ترقی کی بدولت سیاروں کو مسخر کیا جا رہا ہے اور انسانی قدم چاند کو چھو چکے ہیں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدید تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت۔ جبکہ طلباء نے سائنسی پرجیکٹ جس میں بجلی بنانے اور محفوظ کر نے ریموٹ سے گاڑیاں چلانے،پودوں کو اُگانے اورپروڈکیشن کو بڑھانے کا عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پر نسپل حافظہ اقبال، مرزا خرم ڈپٹی رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ بار،مسٹر جیم جوزف ریٹائر جسٹس ہائی کورٹ بار، سرپرست اعلیٰ سینٹس سٹی پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد جہائزیب خان،چوہدری حفیظ ایڈووکیٹ،مظہر نواز صدیقی، افتخارندیم قادری،محمد الطاف آرائیں،محمد سکندر علی،کلیم حید، اختر علی شاہ نے شرکت کی۔