وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ،،پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زیر تکمیل پی آئی سی ٹو ہسپتال کادورہ کیا اور تعمیرات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں۔ وزیراعلیٰ نے تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ہسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کاکام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا۔ ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی
فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں۔ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے شاہ میر اقبال کوشاباش دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار مشینری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا۔ پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل اورمیڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے۔








































Visit Today : 498
Visit Yesterday : 440
This Month : 13655
This Year : 61491
Total Visit : 166479
Hits Today : 4106
Total Hits : 847615
Who's Online : 22




















