پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید اور مشعال یوسفزئی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی احتجاج پر صدر حسن ابدال تھانے میں درج مقدمہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں۔ انسداددہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت دو مقدمات نمبر 551/24 اور 552/24 درج کیئے تھے، مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید کی جانب سے ملک فیصل ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دلائل کے بعد عدالت نے مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید کی 21 نومبرتک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید امجدعلی شاہ نے استغاثہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر سےریکارڈ طلب کرلیا جبکہ پولیس کو 21 نومبر تک مشعال یوسفزئی اور صنم جاوید کو گرفتار کرنے سے بھی روک دیا۔







































Visit Today : 499
Visit Yesterday : 440
This Month : 13656
This Year : 61492
Total Visit : 166480
Hits Today : 4127
Total Hits : 847636
Who's Online : 18




















