پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو پشاور کا جلسہ منسوخ کر دیا : پارٹی ذرائع
bbc news urdu نے Saturday، 2 November 2024 کو شائع کیا.
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے 8 نومبر کو پشاور میں شیڈول جلسہ منسوخ کر دیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 10 نومبر کے بعد صوابی میں ٹینٹ ویلیج آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹینٹ ویلیج میں خیبرپختونخوا سے لاکھوں پی ٹی آئی ورکرز آئیں گے، پارٹی قائدین، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، وزراء، ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی ٹینٹ ویلیج میں قیام کریں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما ارباب عاصم نے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں 8 نومبر کو شیڈول جلسہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صوابی میں ٹینٹ ویلیج لگایا جائے گا جس میں ملک بھر سے ورکرز شریک ہوں گے۔ ارباب عاصم نے کہا کہ تبلیغی اجتماع کے باعث ٹینٹ ویلیج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، صوابی میں ٹینٹ ویلیج کی تاریخ کا جلد اعلان کر دیں گے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 538
Visit Yesterday : 440
This Month : 13695
This Year : 61531
Total Visit : 166519
Hits Today : 4442
Total Hits : 847951
Who's Online : 5




















