ملتان(بیوروچیف)تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر نے ملتان پریس کلب میں ایک مختصر اور پروقار تقریب میں ڈیجیٹل میڈیا کے روزنامہ سوسائٹی نیوز ای پیپر کی پہلی سالگرہ پر چیف ایڈیٹر ملک امجد سعید تھہیم، کوآرڈینیشن ایڈیٹر سید صفدر علی بخاری اور چیف رپورٹر محمد عرفان رانا کو مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر روبینہ اختر نے روزنامہ سوسائٹی نیوز کی مختصر مدت میں ریکارڈ کامیابی اور سنجیدہ و مثبت صحافت کرنے پر روزنامہ سوسائٹی نیوز اور اس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعزازی شیلڈ اور مزید کامیابیوں کی دعاوں سے نوازا۔ اس موقع پر سینئر صحافی و انچارج انتظامی کمیٹی ملتان پریس کلب ملک محبوب تھہیم، سینئر صحافی غلام رسول گرمانی اور نیاز گل بھی موجود تھے۔