ملتان ، یو ایس ایڈ کے تحت ایل پی پی، سگنیفائی ودیگر سماجی اداروں کی جانب سے صبح نو پراجیکٹ کے لانچنگ کی تقریب سے مقررین کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) یو ایس ایڈ کے تحت ایل پی پی، سگنیفائی ودیگر سماجی اداروں کی جانب سے صبح نو پراجیکٹ کی لانچنگ کو یو ایس ایڈ نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے مقامی مارکی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر سوونگسری نے اس کے آغاز پر سماجی ادارے ایل پی پی اور دیگر پارٹنرز کو خراج تحسین پیش کیا کہ مقامی سطح پر لوگوں کو آگے بڑھانے کی کوشش میں یہ ایک اہم کڑی ہے۔اس موقع پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم اجمل چانڈیہ نے کہا کہ اس طرز کی سرگرمیاں ہمارے معاشرے کیلئے ضروری اور مفید ہیں جو مختلف موضوعات صبح نو میں شامل ہیں یہ عصر حاضر کا تقاضا ہیں ہم انکے ساتھ ہیں اور ایسے اقدامات کو ہم بھرپور سپورٹ کرینگے۔ لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور نے اس پروجیکٹ کی اہمیت اور خصوصیات سے شرکاء کو اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ صبح نو پروگرام کے تحت مستقبل میں محروم کمیونٹی کی بھرپور خدمت کی جائے گی ان کو آگے لایا جائے گا اور ہم مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں رہیں گے۔ واضح رہے کہ صبح نو کا مقصد مقامی لوگوں کو اپنی کمیونٹی کی ترقی میں فعال طور پر شرکت کرنے کی صلاحیت کو ابھارنا ہے پاکستان کی سول سوسائٹی تنظیموں کے ساتھ ایسی شراکت داریوں کے ذریعے یو ایس ایڈ کمیونٹیز کو اپنے مستقبل کی بہتر تشکیل کے قابل بنانے کا خواہاں ہے۔ سی ای او سماجی ادارہ سگنیفائی زین بلوچ کا کہنا تھا کہ یو ایس ایڈ ایل پی پی سگنیفائی اور دیگر ادارے سماجی ترقی کی کوششوں کے ذریعے مقامی امنگوں کو ڈھالنے ابھارنے اور بہتر کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر ملتان ، بہاولپور اور لودھراں کے سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد مذہبی سماجی سیاسی رہنماؤں ماہرین تعلیم ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا تھا اور ثقافتی پرفارمینس بھی پیش کی گئی۔








































Visit Today : 546
Visit Yesterday : 440
This Month : 13703
This Year : 61539
Total Visit : 166527
Hits Today : 4567
Total Hits : 848076
Who's Online : 5




















