وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا : پاکستان تحریک انصاف
bbc news urdu نے Sunday، 6 October 2024 کو شائع کیا.
پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو، ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر علی امین کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق کے پی ہاؤس سے علی امین کو اٹھایا گیا ہے، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ علی امین پر حملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے، دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 173
Visit Yesterday : 553
This Month : 13883
This Year : 61719
Total Visit : 166707
Hits Today : 902
Total Hits : 849068
Who's Online : 5




















