علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ کا پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلی کے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں، وزیراعلی کو پشاور ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود وزیراعلی علی امین کو گرفتار کرنے کی اطلاعات آرہی ہیں جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ عالم خان ادینزئی ایڈوکیٹ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور صوبہ کا وزیراعلی ہے، صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کی گرفتاری سے وفاق کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دی ہے اور تمام درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے، اسلام آباد پولیس اگر علی امین کو گرفتار کرتی ہے تو یہ توہین عدالت ہوگی۔






































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 553
This Month : 13882
This Year : 61718
Total Visit : 166706
Hits Today : 866
Total Hits : 849032
Who's Online : 15




















