ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، آج 9 میٹر منقطع، پانچ ایکسٹینشن اتروائیں، جبکہ ماہ ستمبر میں 112 میٹر منقطع، اور 148 ایکسٹینشن اتروائیں، تفصیلات کے مطابق دو میٹر کمپریسر استعمال پر منقطع کئے گئے ، تین میٹر ٹیمپرنگ کی بنیاد پر منقطع کئے گئے، تین صارفین کے میٹر سروس سے دور لگے ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر قبضہ میں لیا گیا تاکہ غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے، اس کے علاؤہ ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں پانچ صارفین کی ایکسٹینشن اتروائی گئیں۔ جبکہ ماہ ستمبر میں 18 صارفین کے کمرشل استعمال پر میٹر منقطع کئے گئے، 17 میٹر سروس سے دور منتقل ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، 19 میٹر کمپریسر استعمال ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، 4 صارفین کے میٹر چار سے پانچ گھروں کو گیس دینے کے جرم میں منقطع کئے گئے، 2 صارفین کے میٹر ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل کرنے کی بنا پر منقطع کئے گئے، 5 صارفین جنہوں نے اپنے میٹر خود منقطع کر رکھے تھے انکے میٹر قبضہ میں لئے گئے تاکہ غیر قانونی استعمال نہ ہوسکیں, 2 صارفین کے میٹر الٹے لگے ہونے کی بنا پر منقطع کئے گئے، تین پرائیویٹ کالونیوں میں استعمال پر 14 کنکشن منقطع کئے گئے، ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں 148 صارفین کی ایکسٹینشن اتروائی گئیں۔ ان کالونیوں کی کاروائی میں آفیسر ٹاسک فورس جمیل شاہین نے بذات خود حصہ لیا۔