ملتان : جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون کانفرنس سے وابستہ ممالک کے سربراہان اور ان کے مندوبین کو پاکستان آمد پر خوش امدید کہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ شاید پاکستان کے مستقبل کے لیے کوئی بہتری کی نوید سامنے آ سکے اپوزیشن کو چاہیے کہ پاکستان کے وقار کی خاطر شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران اپنے احتجاج موخر کرے
ایوانوں میں بیٹھے حکمران عوام کے حقیقی نمائندہ نہیں ہیں کیونکہ ان کے پاس پاکستانی معیشت کے لیے صلاحیت نہیں ہے قائد مولانا فضل الرحمن کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی امن سلامتی اور آئینی ترامیم کے حوالے سے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ دہشت گردی ریاستی دہشت گردی ہے جس پر امت مسلمہ کی خاموشی باعث تشویش ہے فلسطین اور مسجد اقصی کی ازادی کی ازادی کے لیے مسلمانوں کو جامع پالیسی اپنانی چاہیے امریکہ اور مغربی دنیا کو عالمی دنیا کی قیادت کا اب کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ انسانیت کی زندگیوں سے کھیلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ پاکستان کے وقار کی خاطر شنگھائی تعاون کانفرنس کے دوران اپنے احتجاج موخر کر دیں تاکہ بیرون ممالک کے مہمانوں کی موجودگی میں پوری قوم ایک صف پر نظر ائے حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائے اور یکجہتی کی طرف جانا چاہیے آئینی ترمیم میں عجلت سمجھ سے بالاتر ہے اٹھارویں ترمیم کے لیے 9 ماہ تک بیٹھے رہے وطن عزیز اج جن حالات سے گزر رہا ہے خاص کر خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے جو حالات ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے جے یو ائی چاہتی ہے کہ عدلیہ میں اصطلاحات ہو ں 63 اے کے حوالے سے عدلیہ کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو امت مسلمہ کی قیادت کرنی چاہیے اور پاکستان انڈونیشیا ملائشیا مصر ترکی کا ایک گروپ ہونا چاہیے جو فلسطین کے مسئلے پر اپنا قائدانہ کردار ادا کرے اور امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں کیونکہ اسلامی دنیا کی نامور شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کئی دہائیوں سے بے گناہ انسانوں کا قتل عام جاری ہے اور اج فلسطین کے جو صورتحال ہیں وہ انتہائی تشویش ناک ہے اس پر امت مسلمہ کو یکجا ہونا پڑے گا۔