اسرائیل کا وجود مسلم دنیا کے لیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،،، اسرائیل کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ،،امریکی و اسرائیلی پرچم نزر اتش
ملتان (صفدربخاری سے) شیعہ علماء کونسل ملتان کے زیر اہتمام اسلامی مزاحمت کی سرخیل حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ و مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرے کی قیادت علامہ سید علی رضا نقوی،علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ غلام شبیر حیدری، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، کاشف ظہور نقوی،،بشارت عباس قریشی،مولانا شاہد نزیر،صابر خان،مولانا حسین بخش سروری،علامہ اعجاز حسین بہشتی, انجینیئر سخاوت علی سیال،علامہ محمد رضا،سید انیس حیدر نقوی،مجاہد حسین صدیقی،مشتاق حسین،شاہد عباس،برادر جواد حیدر،حاجی اقبال نے کی احتجاجی مظاہرے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم نزر اتش کیا گیا اور دو گھنٹے تک روڈ بلاک کئے رکھا اس موقع پرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا وجود مسلم دنیا کے لیے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہم فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کرنے والے اسرائیل کا ناپاک وجود اللہ کی پاک دھرتی پر برداشت نہیں کرتے اسرائیل اور اس کے سرپرست حسن نصر اللہ کی شہادت پر خوش نہ ہوں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کی شہادت اسرائیل کے لیے پہلے سے زیادہ عذاب بن کر ٹوٹے گی اسرائیل اگر یہ سمجھتا ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے فلسطین کی ازادی کی تحریک متاثر ہوگی تو یہ اس کی خام خیالی ہے اسرائیل اپ اپنے وجود کو باقی نہیں رکھ سکے گا اسرائیل پوری دنیا کے لیے درد سر بنا ہوا ہے ایسے میں پوری دنیا کے اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اسرائیل کی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں اس وقت اتحاد امت کی بہت ضرورت ہے کہ امت مسلمہ اپس کے تمام تر اختلافات بھلا کر اسرائیل کے خلاف سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر قراردادیں منظور کیے گئیں کہ یہ احتجاجی اجتماع سید علی خامنائی کی رہبریت پر مکمل اعتماد اور عہد کی تجدید کرتا ہے اور قائد ملت جعفریہ سید ساجد علی نقوی کی ولولہ انگیز قیادت و رہنمائی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قبلہ اول بیت المقدس کی تحریک ازادی کو فیصلہ کن مرحلے تک پہنچانے والے مجاہد حسن نصر اللہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور قبلہ اول بیت المقدس پر غیر قانونی ناجائز صیہونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور نہتے فلسطینی عوام پر مظالم، نسل کشی، مساجد سکول، ہسپتالوں، پناہ گزینوں، عوامی مراکز،زرائع و ابلاغ پر وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں عالمی انسانی برادری خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے غاصب اسرائیل کو ان حربوں سے باز رکھے اس موقع پر اسماعیل ہنیہ، حسن نصر اللہ اور جماعت اسلامی لبنان کے امیر محمد طفوش کی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں فلسطین اور لبنان کشمیر سمیت دنیا بھر کے خطوں میں جاری ازادی حریت اور استقلال پر مبنی تحریکوں کی یہ اجتماع مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ قیادت کی کال پر ہم اپنا تن من تھن قربان کرنے کو تیار ہیں۔






































Visit Today : 173
Visit Yesterday : 553
This Month : 13883
This Year : 61719
Total Visit : 166707
Hits Today : 902
Total Hits : 849068
Who's Online : 5




















