سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی، پانچ میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، پانچ میٹر منقطع کرکے چھ صارفین کی ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا اس کا میٹر مشکوک ٹیمپر بھی تھا اس لئے اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور منتقل کیا ہوا تھا جسکی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا اس لئے اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تین صارفین جنہوں نے اپنے میٹر اتار کر گھر رکھے ہوئے تھے ان سے میٹر وصول کرکے قبضہ میں لئے گئے تاکہ غیر قانونی طور پر استعمال نہ ہوسکیں، علاؤہ ازیں چھ صارفین نے اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ ان میں سے تین ایکسٹینشن ملتان اور تین ایکسٹینشن آفیسر ٹاسک فورس نے کبیروالا چیکنگ کے دوران اتروائیں۔ آفیسر ٹاسک فورس نے کبیروالا میں ایک ہسپتال کو بھی چیک کیا جس میں گیس کا میٹر لگا ہوا تھا مگر استعمال اوپر والی منزل پر فیملی کے لئے تھا کوئی چیز غیر قانونی نہ پائے جانے پر میٹر منقطع نہیں کیا گیا۔






































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 553
This Month : 13882
This Year : 61718
Total Visit : 166706
Hits Today : 886
Total Hits : 849052
Who's Online : 2




















