کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان کی ٹیموں کا سمگلنگ کی بیخ کنی کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری
ملتان (صفدربخاری سے) کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ ملتان کی ٹیموں کا سمگلنگ کی بیخ کنی کے لئے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے، ملتان کسٹم کلکٹریٹ انفورسمنٹ نے سمگل شدہ سامان کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے مالی سال 2023/24 میں کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور موبائل فونز، غیر ملکی کپڑا سمیت بڑی مقدار میں متفرق سمگلڈ سامان ضبط کرلیا ہے، کسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ملتان سید عمران سجاد بخاری اور ایڈیشنل کلکٹر شاہ فیصل کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ کی سرپرستی میں کسٹم ٹیموں نے مالی سال 2023/24ء کے دوران ملتان ریجن کے مختلف علاقوں میں سمگلروں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 1 ارب 49 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے جو کہ گذشتہ سال 89 کروڑ 39 لاکھ 50 روپے مالیت کے مقابلے میں 68 فیصد زائد ہے، کسٹم ٹیموں کی جانب سے ضبط کیے گئے سامان میں 109 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موبائل فونز۔ الیکٹرونکس، آٹو سپیئر پارٹس، غیر ملکی سگریٹس، ٹائرز۔ فوڈ ایٹمز، نٹ بولٹ اور متفرق سامان کی بھاری مقدار شامل ہے، کلکٹر کسٹم سید عمران سجاد بخاری کے مطابق ملتان کسٹم انفورسمنٹ محدود وسائل کے باوجود سمگلنگ جیسے ناسور کی روک تھام کے لئے ہر وقت سرگرم عمل ہے تاکہ معاشرے کو سمگلنگ سے پاک کیا جاسکے کسٹم ٹیموں نے ایک سال کے دوران ملتان، رحیم یار خان،بہاولپورسمیت کسٹم انفورسمنٹ کی حدود میں سمگلروں کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے 1 ارب 49 کروڑ 78 لاکھ روپے مالیت کا سمگلڈ و غیرقانونی سامان تحویل میں لیا ہے، انہوں نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ سمگلروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی،






































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 553
This Month : 13882
This Year : 61718
Total Visit : 166706
Hits Today : 870
Total Hits : 849036
Who's Online : 15




















