چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا
اسلام آباد : آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کرنے والے وکیل مصطفین کاظمی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مصطفین کاظمی کو سیکٹر ایف سیون فور سے گرفتار کر کے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفین کاظمی کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ملازم ہیں۔اطلاعات کے مطابق مصطفین کاظمی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل آرٹیکل 63 اے نظر ثانی درخواستوں پر دوران سماعت مصطفین کاظمی روسٹر پر آئے اور انہوں نے چیف جسٹس سے بدتمیزی کی تھی۔ سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی جس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم شامل تھے۔






































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 553
This Month : 13882
This Year : 61718
Total Visit : 166706
Hits Today : 878
Total Hits : 849044
Who's Online : 5




















