ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، پانچ میٹر منقطع کرکے پانچ صارفین کی ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا اس کا میٹر مشکوک ٹیمپر بھی تھا اس لئے اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور منتقل کیا ہوا تھا جسکی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان ہو رہا تھا اس لئے اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، تین صارفین جنہوں نے اپنے میٹر اتار کر گھر رکھے ہوئے تھے ان سے میٹر وصول کرکے قبضہ میں لئے گئے تاکہ غیر قانونی طور پر استعمال نہ ہوسکیں، علاؤہ ازیں پانچ صارفین اوگرا پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔