ملتان : ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اس سلسلے میں کرکٹ شائقین کیلئے اسٹیڈیم اور روٹس کی سجاوٹ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ صفائی کے بھی پھرپور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرکٹ سٹیڈیم ،ہوٹل اور روٹس کی تفصیلی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ضلعی و پولیس حکام نے تفصیلی بریفننگ بھی دی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ ٹیموں کے مجوزہ قیام و سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ رومینزہ ھوٹل ڈی ایچ اے سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا روٹ براستہ متی تل،ناردن بائی پاس، وہاڑی روڈ سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ھوگا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرکٹ سٹیڈیم اور روٹس پر خصوصی صفائی و انتظامات کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلعی محکمے کرکٹ میلے کو کامیاب بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔