تل ابیب : ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغے ہیں،خبر کے مطابق اسرائیل نے اپنے تمام شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا حکم دیدیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400میزائل فائر کیے ہیں۔تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں سائرن گونج رہے ہیں۔