سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی، پانچ میٹر منقطع، 25000 روپے ریکوری، چھ ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، پانچ میٹر منقطع، 25000 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں, تفصیلات کے مطابق دو صارفین جسے ٹاسک فورس پچھلے ایک ماہ سے مانیٹر کر رہی تھی ان نے صارفین نے ریڈنگ سے پہلے میٹروں کی ریڈنگ ریورس کروا لی اور محکمہ کو تقریبآ چھ ہیکٹا میٹر گیس کا نقصان پہنچایا۔ نا تردید ثبوت حاصل کرنے کے بعد دونوں میٹر منقطع کر دیئے گئے اور مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش بھی کردی گئی، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ ناجائز استعمال نہ ہوسکیں، ایک صارف نے اپنا میٹر ایک گھر سے دوسرے گھر غیر قانونی طور پر منتقل کیا ہوا تھا، غیر قانونی منتقلی کی بنا پر اس کا میٹر منقطع کردیا گیا اور FIR کی سفارش کردی گئی، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 25000 روپے کی ریکوری بھی کروائی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی ، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔






































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 553
This Month : 13882
This Year : 61718
Total Visit : 166706
Hits Today : 882
Total Hits : 849048
Who's Online : 2




















