سماجی ریفارمرز ، کالم نگار ، صحافتی اینکر، شاعر اور ادیب شہر اولیا کے چمکتے ستارے ہیں: شعور ترقیاتی تنظیم اور سول سوسائٹی فورم اور ملتان ہیس فورم کے پلیٹ فارم سےمقررین کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) سابق وائس چانسلر حامع زکریا اور این سی بی اے اینڈ ای کے پروریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری اور پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی فاریسٹ کے چیرمین ملک عدنان ڈوگراور میزبان تقریب و سوشل ریفارمر شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ سماجی ریفارمرز ، کالم نگار ، صحافتی اینکر، شاعر اور ادیب شہر اولیا کے چمکتے ستارے ہیں اور ان روشن ستاروں میں عامر شہزادصدیقی کا نام نہ صرف سرفہرست ہے بلکے مختلف شعبوں میں انکی خدمات مثالی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو انسان اچھے اعمال کرتا ہے وہ فلاح پاتا ہے، زندگی میں مشاہدات و تجربات اہم باتوں اور یادوں کا پتا دیتے ہیں اچھا انسان ریاضی کے صفرکی طرح ہوتا ہے ، جس کی اپنی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ پر وہ جس کے ساتھ جڑ جائے اس کی قیمت دس گنا بڑھ جاتی ہے اپنے کردار کو جتنا اچھا رکھ سکتے ہیں ، رکھیں عامر شہزاد صدیقی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے بہت دنیا دیکھی ہے اور اس تجربے اور مشاہدے نے ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیا یے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم اور سول سوسائٹی فورم اور ملتان ہیس فورم کے پلیٹ فارم سے معروف سماجی کارکن،کسلمسٹ،اینکر،پی ٹی وی کے سکرپٹ رائٹر ،پریزنٹر،کمپیئر عامر شہزاد صدیقی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب “میری کہانی میری زبانی “سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر صاحب تقریب عامر شہزاد صدیقی نے شعور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ موت انسان کو مار سکتی ہے مگر اچھے کردار والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں لوگوں کے دلوں میں اور اچھے الفاظ میں بھی۔ بہترین انسان اپنے عمل سے پہچانا جاتا ہے ورنہ اچھی باتیں تو دیواروں پر بھی لکھی و کندہ ہوتی ہیں۔اچھے اور شریف انسان کی پہچان یہ ہے کہ وہ نہ سازش کرتا ہے اور نہ ہی کسی مخالفت سے گھبراتا ہیبہر حال پزیرای کی ایسی تقریبات سے حوصلوں کو انرجی ملتی ہے میزبان تنظیموں کی جانب سے کائف سٹوری سیشن زندگی کی یادوں کو تروتازہ رکھنے کاذریعہ ہے اس موقع پر عامر شہزاد صدیقی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر اعزاز ملتان کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب میں مقررین اور شرکا میں آپا زہرہ سجاد زیدی۔ طاہرہ نجم۔ چوہدری منصور ایڈووکیٹ۔ ملک امیر نواز۔ زمان اکبر۔ عادل محمود۔ زاہد بلال قریشی۔ عامر محمود نقشبندی۔ ملک محمد یوسف۔ نور الامین خاکوانی۔ اقبال بلوچ۔ محمد عبداللہ۔علی عمران ممتاز۔افتخار قادری۔ یاسمین خاکوانی۔ فوزیہ شاہین۔ تاج محمد تاج۔راشد حسینی۔ محمد یاسین۔ غلام یزدانی۔ آصف اعوان۔ عنایت علی قریشی۔ قمر ہاشمی۔ سجاد ملک۔ سعید اللہ شیخ۔ رخ محمو بھٹی۔عبدالسلام سندھو۔ ملک تصور حیات سمیت دیگر شریک تھے۔






































Visit Today : 173
Visit Yesterday : 553
This Month : 13883
This Year : 61719
Total Visit : 166707
Hits Today : 906
Total Hits : 849072
Who's Online : 5




















