ملتان : جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کی تمام ضلعی و سٹی عاملہ مجلس شوری کے تمام اراکین و ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،ناظم اطلاعات رانا محمد سعید کیطرف سے جمعیت علماء اسلام کے الٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا فضل الرحمن کو بلا مقابلہ مرکزی امیر اور مولانا عبدالغفور حیدری کو بلا مقابلہ مرکزی سیکریٹری جنرل بننے پر مبارکباد پیش کرتے ھیں۔ھم مولانا فضل الرحمان اور عبد الغفور حیدری کی قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ھیں اور یہ دونوں قائدین ھی جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور لیڈرشپ کیلئے اھل ھے اور ان دونوں قائدین کی راہنمائی سے ھی جماعت ترقی کرے گی اور ان قائدین کی قیادت میں جمیعت علماء اسلام مزید منظم ہوگی اور ملک و قوم کی ترقی خوشحالی امن و امان اور سلامتی کے لیے ھم سب اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جمعیت علماء اسلام ہی واحد جماعت ہے جو وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں اور مشکلات سے نکال سکتی ہے اور اج بھی جے یو ائی ملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔