ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل استعمال سمیت 9 میٹر منقطع اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق جلالپور میں ایک صرف گھریلو میٹر کو کمرشل استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ ناجائز استعمال نہ ہوسکے ، پانچ صارفین نے سروس سے دور میٹر منتقل کئے ہوئے تھے جس کہ وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، اسکے علاؤہ OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں