آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی مہنگی کردی، نوٹیفکیشن جاری
bbc news urdu نے Monday، 30 September 2024 کو شائع کیا.
اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت2879 روپے مقرر کی گئی تھی۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 553
This Month : 13882
This Year : 61718
Total Visit : 166706
Hits Today : 884
Total Hits : 849050
Who's Online : 2




















