تمباکو نوشی ترک اور متوازن غذائں کے استعمال سے امراض قلب پر قابو پایا جاسکتا ہے:ڈاکٹر محمد اکمل مدنی
ملتان(صفدربخاری سے) ماہر امراض دل،ہارمون،شوگر و بلڈ پریشر ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے امراض قلب کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی دل کے امراض میں اضافے کی وجہ ہے،پاکستان میں شہری آبادی کا 11.84 فیصد اور دیہی آبادی کا 19.7 فیصد طبقہ تمباکو نوشی کی عادت میں مبتلا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں ہر سال تقریبا 1.5 کروڑ انسان دل کی بیماری کے باعث دنیا سے چلے جاتے ہیں اور پاکستان میں ایک برس کے دوران تقریباً 80 ہزار افراد دل کی بیماریوں کے باعث جاں بحق ہو جاتے ہیں،امراض قلب سے مرنے والوں میں 50 فیصد افراد کی عمریں 40 سے 50 سا ل کے درمیان ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی تقریباً ایک چوتھائی یعنی 24.3 فیصد آبادی ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے مرض میں مبتلا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تر افراد کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوتا۔ڈاکٹر محمد اکمل نے کہا کہ متوازن غذاؤن اور پھلوں کے استعمال، باقاعدگی سے ورزش اور ذکر الہٰی سے دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے مگر پاکستان میں 76 فیصد خواتین دن میں ایک مرتبہ سے بھی کم پھل کھاتی ہیں اور 91 فیصد اپنے فارغ اوقات میں کسی بھی طرح کی جسمانی ورزش نہیں کرتیں جس کی وجہ سے تقریبا تیس فیصد مرد اور چالیس فیصد خواتین موٹاپے کا شکا رہیں جو امراض قبل کی بنیاد ی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ روزانہ 30 منٹ کی ورزش، ذہنی دباؤ سے بچاؤ، تمباکو نوشی ترک کرنا،کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال،مضر صحت کھانوں سے پرہیز،متناسب وزن دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں






































Visit Today : 173
Visit Yesterday : 553
This Month : 13883
This Year : 61719
Total Visit : 166707
Hits Today : 908
Total Hits : 849074
Who's Online : 5




















