محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈسٹرکٹ ،،، رواں مالی سال 25/ 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 30 کروڑ روپے کی وصولیاں
ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹکس کنٹرول ملتان ڈسٹرکٹ کی جانب سے رواں مالی سال 25/ 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 30 کروڑ روپے کی وصولیاں کرلی ہیں جبکہ محکمہ کو 30 ستمبر تک رعایتی پیکج کے تحت 75 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر گذشتہ سال کے ہدف 80 کروڑ روپے سے بڑھا کر امسال 1 ارب 22 کروڑ روپے کردیا گیا ہے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 42 کروڑ روپے زائد ہے ڈسٹرکٹ آفیسر/ ایڈمن خالد حسین قصوری کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 30 ستمبر تک ملتان ڈسٹرکٹ کے لیئے مقررہ سالانہ ٹیکس اہداف کا 60 فیصد تک ریکوری کا ٹاسک دیا گیا ہے اس ضمن میں ضلع ملتان کی بزنس کمیونٹی، چھوٹے تاجران، لگژری ہاوسز کے مالکان پنجاب حکومت کے اس 5 فیصد ریلف پیکج سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے 30 ستمبر تک اپنے ذمے واجب الادا پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور پراپرٹی ٹیکس کے چالان گھر گھر اور کمرشل یونٹس کے ٹیکس گزاروں تک ایکسائز عملہ کی جانب سے پہنچائے جاچکے ہیں تمام ٹیکس گزار رعایتی پیکج سے فائدہ اتھاتے ہوئے 30 ستمبر تک ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنائیں اور اپنے شہر کی تعمیر و ترقی میں ٹیکس ادا کرکے حصے دار بنیں خالد حسین قصوری نے ملازمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیکس گزاروں کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے سمیت حکومتی محاصل کی ریکوری کے لیئے مزید محنت و لگن سے فرائض انجام دیں۔








































Visit Today : 205
Visit Yesterday : 553
This Month : 13915
This Year : 61751
Total Visit : 166739
Hits Today : 1158
Total Hits : 849324
Who's Online : 2




















