ملتان : اصلاحی کمیٹی لیبر کمپلکس انڈسٹریل اسٹیٹس کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے MP HAAL لیبر کمپلیکس میں ملک محمد رفیق کی سرپرستی میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد کی گئی کانفرنس میں مہمان خصوصی شہنشاہ خطابت وکیل صحابہؓ حضرت مولانا سید ابوبکر شاہ آف شورکوٹ حضرت مولانا مفتی محمد عثمان پسروری مہتم جامعہ غوثیہ ھدایت القرآن ملتان،نعمان بختیارحافظ محمد اسحاق رحمانی برادران؛اور حسان برادران دیگر علما اور نعت خواں حضرات شریک تھے. اس موقع پر مقررین نے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت نبوی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پیغام مصطفی کو عام کرنا چاہیے معاشرے میں حضور اکرم کی تعلیمات کو عام کر کے لوگوں کی کردار سازی کی جا سکتی ہے آپ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں اسلام کے تصور امن و آشتی کو واضح کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے نسل نو کے سامنے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے تاکہ ہماری نئی نسل کی اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ وابستگی کو پختہ کیا جا سکے اگر ہم بحیثیت ملت اپنا وقار بحال کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سنت کو اپنانا ہوگا، امت مسلمہ نبی کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر آج بھی اپنی عظمت رفتہ کی بحالی میں کامیاب ہو سکتی ہے، حضور نبی کریم خالق کائنات کی سب سے بڑی نعمت ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تشریف آوری سے ہی ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی کیلئے آپ کے فرمودات پر عمل پیرا ہونا چاہیے ہمیں اسوہء رسول کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے آپ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں اتحاد، اتفاق، پکجہتی، پیار محبت و انسانیت کو اجاگر کرنا چاہیے، کانفرنس کے اختتام پر ملک و ملت کی فلاح و بقا کیلئے دعا کی گئی دعا کے بعد تمام شرکا میں محمود گروپ کے تعاون سے لنگر تقسیم کیا گیا اسٹیج کی زینت معزز مہمانان گرامی ملک عبدالمجید عرف ملک پپو دھمرایاِِِِِِِِِِِِِِِِِ،ملک خاور نوازلابر،ملک عارف الحسن دھمرایا،سلطان محمود بھٹی،ملک محمد عثمان،مولاناقاری محمد اسمعیل،نعمان بھائی،حاجی شبیر،اور دیگر معززین علاقہ تھے،اسٹیج سیکٹری کے فرائض مولانا ابوبکر انجام دے رہے تھے انتظامیہ محفل سید ناصر جمیل بخاری صدر اصلاحی کمیٹی، عرفان خان نیازی سرپرست، رانا واجد علی،خالد محمود بھٹی،راناثاقب ستار،چوہدری ارشد ملک راشد منہاس،عمران سجاد،ملک تیمور خالد، حاجی محمد حسن،چوہدری وزیر علی،ملک آصف جاوید،محمد الیاس،عدیل بھائی،شوکت خان،راو فیصل،محمد حسنین،رانا فاروق،ملک اللہ بخش دھمرایا۔مقصود گجر،حافظ اللہ بخش،ملک اعجاز خاور،راو جاوید،مہر زاہد محمود،ندیم اقبال,محمد سجاد محمد عمران،محمد عدیل،محمد شہزاد،محمد فیاض ملک شاہزیب سیدیلہ،محمد اشرف،شعیب احمد لاشاری زاہد جٹ،عابد بھائی،حضور بخش،زاہد خان،فرقان گیلانی، شر یک تھے۔