ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، سات میٹر منقطع، 70000 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق تین صارفین کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے کے جرم میں ملوث پائے گئے، انکی وڈیو بنا کر انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ، دو صارف جس نے اپنا میٹر خود منقطع کر رکھےتھے انکے میٹر قبضہ میں لے لئے گئے تاکہ کہیں غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے، ایک صارف نے اپنا میٹر ریورس کیا ہوا تھا اسکا میٹر بھی قبضہ میں لے لیا گیا،ایک صارف نے اپنا میٹر ٹیمپر کیا ہوا تھا ٹاسک فورس ٹیم نے وو میٹر کٹ کر قبضہ میں لے لیا، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 70000 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی، OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی، انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں