ملتان(صفدربخاری سے) ایم آئی سی میں پاکستان ہائیپرٹینشن لیگ کے باقاعدہ آغاز سے پہلے نرسنگ سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مجتبی علی صدیقی اور شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طارق عباس نے کی،اس تقریب کے انعقاد کا مقصد دل اور بلڈ پریشر کی بیماریوں میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ نرسز کی سپورٹ اور نرسز کی خدمات کو سراہا گیا،تقریب میں پروفیسر طارق عباس سمیت مختلف ڈاکٹرز اور نرسز نے مختلف بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے حوالے سے خطاب کیا،اس تقریب میں ایم ایس کارڈیولوجی ڈاکٹر اقبال،اے ایم ایس ڈاکٹر فرحان خان،ڈٓکٹر اکرام لنگڑایال،این ایس کارڈیولوجی ہسپتال میڈیم طاہرہ نذیر،ڈی سی این ایس نشتر ہسپتال رخسانہ منظور،ایم ایس چلڈرن ہسپتال طابیطہ گوہر اور پنجاب کے تمام نرسنگ کالجز کی پرنسپل اور نرسز نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر نرسز کی خدمات کوسراہتے ہوئے شیلڈ زدی گئیں،یاد رہے 27 ویں پاکستان ہائیپرٹینشن لیگ کا باقاعدہ آغازچودھری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کاڑیالوجی ملتان میںآج سے ہوگا۔