ملتان:  اتحاد مالکان و ڈرائیورز منی ٹرانسپورٹ یونین ملتان کے صدر نیاز جنان خان اور جنرل سیکریٹری رانا شہزاد نے کہا ہے کہ معاشرے میں پسے ہوئے طبقات کی داد رسی کے لیے مقتدر طبقے کو سنجیدگی سے ذمہ داری ادا کرنی چاہیے تاکہ غریب خوشحال ہوں نہ کہ امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا چلا جائے پرویز اقبال بودلہ،اتحاد مالکان و ڈرائیورز منی ٹرانسپورٹ یونین ملتان کے سرپرست اعلی امین راجپوت،ملک جاوید ڈوگر،ا صوفی محمد صدیق، مہر عاشق نے کہا کہ نبی کریم کی تعلیمات ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے اور دنیا و اخرت میں کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتحاد مالکان و ڈرائیورز منی ٹرانسپورٹ یونین ملتان کے زیر اہتمام بسلسلہ میلاد النبی ختم شریف کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر نیاز جنان خان سمیت دیگر کی دستار بندی کی گئی جبکہ تقریب سے جنرل سیکریٹری رانا شہزاد،ملک جا وید ڈو گر، ملک جمشید ڈوگر،ملک جہانزیب ڈوگر،،سید مبشر حسن،ملک ساجد،ملک سرفراز کمبوہ،حافظ عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے آج غریب قوم بالخصوص مزدور پیشہ طبقہ انتہائی معاشی بدحالی کا شکار ہے جس کے لیے نہ صرف یوٹیلٹی بلز بھرنا انتہائی مشکل ہو چکے ہیں بلکہ خاندانوں کی کفالت کرنا بھی انتہائی محال ہو گیا ہے جس پر حکمرانوں کو خصوصی توجہ دینی چاہیے۔