پاکستان پر جعلی فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت مسلط کر دی گئی ہے: حافظ نعیم الرحمان
ساہیوال : ساہیوال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ نااہل لوگ ترمیم کرکے عدلیہ بھی اپنی بنانا چاہتے ہیں، آئین میں ترمیم چاہتے ہیں لیکن پارلیمنٹ سے بل کو چھپائے رکھا، ہم مولانا (فضل الرحمان) سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ پوری ترمیم کو مسترد کر دیں گے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان پر جعلی فارم 47 کی پیداوار نااہل حکومت مسلط کر دی گئی ہے جو جمہوریت کی توہین اور عوام کی رائے کا بٹوارہ ہے، فارم 45 کی بنیاد پر حکومت بننی چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جاتا ہے، پاکستان مزید کسی کھلواڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے تو فوج اور عدلیہ کو اپنی آئینی حدود میں رہنا ہوگا۔








































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 553
This Month : 13919
This Year : 61755
Total Visit : 166743
Hits Today : 1172
Total Hits : 849338
Who's Online : 8




















