ملتان (صفدربخاری سے) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی 36ویں سالگرہ کے سلسلہ میں پیپلزسیکرٹریٹ این اے 150پی پی 217پر تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر ممبر پنجاب کونسل و امیدوار این اے 150پی پی 217ملک ارشداقبال بھٹہ نے ریاض حسین بخاری، مرزاعلی مغل،جمیل بھٹی،شبیر علوی،حنیف رضا،اسحاق بھٹہ،حاجی بلال،اقبال بھٹہ،عبداللہ ریاض،محمد اسمعیل خان،معاویہ ڈوگر،رانا تنویر،شاہد قریشی دیگر پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور کیک کاٹنے کے بعد شرکاء تقریب نے چیئرمین بلاول بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انکی صحت سلامتی ملکی خوشحالی اور پاکستان میں سیاسی استقامت کے لیے خصوصی دعائیں کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک ارشداقبال بھٹہ نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند خوش نصیب ممالک میں شامل ہے جس کی نصف سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور پاکستان کا نوجوان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اسے اعلی تعلیم یافتہ جدید فکروسوچ کا حامل متحرک و مدبر بلاول بھٹو جیسا رہنما میسر ہے جس نے گزشتہ چند سالوں میں اسمبلی فلور ہو یا جلسے جلوسوں کی سیاست سب میں اپنی صلاحییتوں کا لوہا منوایا انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بہت سے سینئر اور مخالف جماعتوں کے رہنماؤں سے بڑھ کر مثبت کردار ادا کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ واقعی فخر ایشیاء زوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور دختر مشرق بینظیر بھٹو اور مرد حر مفاہمت کے بادشاہ آصف علی زرداری کا بیٹا اور اس سیاسی لیگیسی کا حقیقی وارث ہے انہوں نے کہا کہ اندرونی معاملات ہوں یا خارجی و بین الاقوامی سیاست ہو ہر جگہ بلاول نے مثبت کردار ادا کرکے پاکستان کا نام فخر سے بلند کیا