سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کاروائی، دو کمپریسر استعمال سمیت آٹھ میٹر منقطع اور 14110 روپے کی ریکوری
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، دو کمپریسر استعمال سمیت آٹھ میٹر منقطع 14110 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں, تفصیلات کے مطابق ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اس کا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ غیر قانونی استعمال نہ ہوسکے ، گلگشت کالونی میں دو صارفین کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے پائے گئے، اہل علاقہ کے زیادتی کی وجہ سے دونوں میٹر منقطع کر دیئے گئے، پانچ صارفین جنہوں نے اپنے میٹر سروس سے دور منتقل کرلئے تھے اور اسکی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد نقصان کا سامنا تھا ان کے میٹر منقطع کر دیئے، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 14110 روپے کی ریکوری بھی کروائی، اس کے علاؤہ چھ صارفین جنہوں نے OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی اس لئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ آج ٹاسک فورس نے ایک خصوصی ٹاسک پر ملتان شہر کے پرائیویٹ ہاسٹلز کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ایک آٹھ ہاسٹلز کو چیک کیا گیا، انکے میٹر پہلے سے ہی منقطع پائے گئے۔







































Visit Today : 212
Visit Yesterday : 553
This Month : 13922
This Year : 61758
Total Visit : 166746
Hits Today : 1191
Total Hits : 849357
Who's Online : 11




















