پی ٹی آئی کو لاہور رنگ روڈ، کاہنہ پر دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی
bbc news urdu نے Friday، 20 September 2024 کو شائع کیا.
لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو لاہور رنگ روڈ، کاہنہ پر دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس رپورٹس اور اسلام آباد جلسے کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے تجاویز پر بھی غور کیا گیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں مینارِ پاکستان میں بڑی تعداد میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں اور شہریوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔گریٹر اقبال پارک کے تمام گیٹ بھی بند کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پاکستان تحریکِ انصاف کی لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 210
Visit Yesterday : 553
This Month : 13919
This Year : 61756
Total Visit : 166744
Hits Today : 1175
Total Hits : 849341
Who's Online : 9




















