لاہور : پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم جگہ کے تعین کیلئے انتظامیہ کے افسران نے مشاورت کی جارہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت ایس او پیز کے ساتھ دی گئی ہے۔