موجودہ حکومت ائینی ترمیم میں کامیاب ہوگی، فتنہ خان کی سیاست مکمل طور دفن ہو چکی : آصف محمود قریشی
ملتان: مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کے وائس پریزیڈنٹ آصف محمود قریشی نے کہا ہے کہ مخالفین کی منفی حرکتوں کی وجہ سے اج پوری قوم خمیازہ بھگت رہی ہے لیکن موجودہ حکومت ائینی ترمیم میں کامیاب ہوگی فتنہ خان کی سیاست مکمل طور دفن ہو چکی اب جتنے مرضی جلسے کر لیں کوئی باہر نہیں نکلے گا کیونکہ عوام باشعور ہو چکی ہے اور کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ٹیم کے رہنماؤں سے کی گئی ملاقات میں کیا اصف محمود قریشی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی ہوئی ہے اب بجلی کے بلوں میں مزید ریلیف دینے کے لیے اربوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ غریب عوام پر معاشی بوجھ کم ہو موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی سوشل میڈیا ٹیم کے کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں جلد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے سوشل میڈیا ٹیم ملتان ڈویژن کا وفد ملاقات کرے گا اور کارکنوں کے مسائل کے حل کے لیے تحریری طور پر اگاہ کیا جائے گا








































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 553
This Month : 13919
This Year : 61755
Total Visit : 166743
Hits Today : 1167
Total Hits : 849333
Who's Online : 7




















