ملتان(صفدربخاری سے)  خاندان گیلانیہ کے سربراہ مخدوم سیدغلام یزدانی گیلانی،سوشل ترقیاتی گروپ کے چئرمین ملک محمدیوسف نے کہا ہے کہ میلاد منانا گناہوں کاکفارہ اوررزق میں اضافے کاباعث ہے حضورکی سچی محبت ھمارے ایمان کی اساس اوربنیادہے حضورکی تشریف آوری سے ساراعالم جگمگا اٹھا اورکفروشرک کے اندھیرے ہمیشہ کے لیے دفن ہوگئے ان خیالات کا اظہارانہوں نے آرٹسٹ ایسوسی ایشن ملتان کی جنرل سیکرٹری محترمہ فوزیہ شاھین کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر بابرآڈیٹوریم ملتان میں منعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کے دوران کیا معروف نعت خوان ملک عمران یوسف،شیخ عبدالحمید قادری،حافظ عبدالرحمن،ریشم خان نے بارگاہ رسالت ماب میں ہدیہ نعت پیش کیں محترمہ ملیحہ فرحت نے تلاوت قرآن مجید پیش کیں جبکہ ممتاز عالم دین علامہ رکن الدین قادری نے ولادت مصطفی پرخصوصی خطاب کیا تقریب کی میزبان جنرل سیکرٹری آرٹسٹ ایسوسی ایشن محترمہ فوزیہ شاھین صاحبہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اورانہیں خوش آمدید کہاتقریب میں ممبرامن کمیٹی زاہدبلال قریشی،را نا فراز نو ن، یو نس غا زی، معروف اینکرپرسن عامرشہزادصدیقی،سلیم درباری،نعت گوشاعراشعرحسن کامران،طارق،سندھو،شیخ،عبدالحمیدقادری،یاسمین خاکوانی،حاجی طاہرحسین،ہیلتھ ایسوسی ایشن کی چئرپرسن ساجدہ حمید،نرگس وزیر،شازیہ حمید،نورالامین خاکوانی،ریحانہ،الحاج اشرف قریشی،شرافت بھٹہ،ودیگر سمیت کثیرتعدادمیں عاشقان رسول شریک ہوئے آخرمیں ملکی ترقی اورقومی سلامتی کے لیے خصوصی دعافرماء اورلنگرتقسیم کیاگیا۔