ملتان :  کینٹ بورڈ کی جانب سے صفائی اور شجرکاری مہم مثبت اقدام ہے صحت مند ماحول اور معاشرے کی تشکیل کیلئے پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کی مثبت پالیسیوں کا خیرمقدم کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف تاجروسماجی راہنماء شیخ شہزاد ، دانشور و قلمکار زاہدحسین گردیزی، ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، صدر انجمن تاجران قائد اعظم روڈ ملک عامر اعوان ، چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک ، اخترحسین اختر اور کلب عابدخان نے اولڈ کینٹ کے رہائشی علاقوں میں صفائی اور شجرکاری مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا صحت مند معاشرے اور ماحول کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہمیں چاہیے اپنے گھروں اور دکانوں کا کوڑا کرکٹ مخصوص کوڑا دانوں تک پہنچائیں اور درخت و پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی سے نجات کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس دوران انچارج گارڈن برانچ چوہدری ظہیر ، انچارج انفورسمنٹ سیل محمد فواد ودیگر معززین کینٹ کے ہمراہ قائد اعظم روڈ میں آگاہی واک ریلی نکالی گئی اور پمفلٹ تقسیم کیےگئے۔