آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائزعیسی کو بچانا ہے، یہ آئین کے خلاف ہے: عمران خان
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہئے۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط کئے تھے اس میں آئینی عدالتوں کا قیام بھی موجود تھا، اب آپ کا کیا موقف ہے۔ اس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، تب میں اور آج میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائزعیسی کو بچانا ہے، یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہئے، یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ آئین کے خلاف ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں، لاہور کا جلسہ Do and Die ہے، یہ اب بے شک جو مرضی کرلیں، ہم نے پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے، باہر نکلیں۔ افغان قونصلر کے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے سے متعلق سوال پر بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ چھوڑو اس کو، یہاں ملک کے اور بہت بڑے ایشوز ہیں تمھیں اس کی پڑی ہے، ملک کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1342
Total Hits : 849509
Who's Online : 3




















