وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن “محفوظ پنجاب” ،،، ملتان ٹریفک پولیس کا حادثات کے سدباب کے پیش نظر بڑا اقدام، سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا آغاز
ملتان (صفدربخاری سے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “محفوظ پنجاب” کے تحت ملتان ٹریفک پولیس کا حادثات کے سدباب اور شہریوں کے محفوظ سفر کے پیش نظر بڑا اقدام، سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں سی ٹی او ملتان نے ماڈل روڈ (بوسن روڈ) پر ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا۔ ملتان کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے لیے اضافی ڈیوٹی تعینات کردی گئی ہے۔ ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے گا۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ کاغذات کی عدم دستیابی اور جرمانہ ادا نہ ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل تھانے میں بند کر دیئے جائیں گے۔ سی ٹی او ملتان نے ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ملتان شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل کی ڈرائیونگ کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔ آج سے شہر ملتان میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو داخلہ کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ اس سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے سکول و کالجز میں طلباء کو لیکچر بھی دیے جارہے ہیں۔ طلباء کو بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیونگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کہ گئی اور طلباء کے ہمراہ ٹریفک آگاہی واک کی گئی۔ اس خصوصی مہم کے حوالے سے مختلف چوکوں اور چوراہوں پر موٹر سائیکل سوار شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1343
Total Hits : 849509
Who's Online : 3




















