ملتان:سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، دو کمرشل استعمال سمیت سات میٹر منقطع، 23000 روپے کی ریکوری اور پانچ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق ایک صارف گھریلو میٹر کو سکول پر استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اس کا میٹر منقطع کرکے محکمہ کاروائی کی سفارش کردی گئی, دوسرے کیس میں ایک گھریلو صارف اپنے میٹر کو شامیوں کے کاروبار میں استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، اس کنزیومر نے مزاحمت بھی کی اور لوڈ بھی چیک نہیں کرنے دیا، اس کا میٹر منقطع کردیا گیا، اور اسکے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے تین صارف اہل علاقہ کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے کمپریسر کے ذریعے گیس کھینچتے ہوئے پائے گئے، انکے میٹر بھی منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف نے اپنا میٹر سروس سے دور GI پائپ کے ذریعے منتقل کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا، اسکا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف جس نے اپنا میٹر خود منقطع کیا ہوا تھا اور سسٹم میں اسکا میٹر منقطع ہوچکا تھا، اسکا میٹر ریکور کرکے قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ کہیں غلط استعمال نہ ہوسکے، علاؤہ ازیں ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک صارف سے 23000 روپے کی ریکوری بھی کروائی، اسکے علاؤہ OGRA پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو گیس دی ہوئی تھی انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاؤہ عدالت سے ایک صارف جس کا بوگس میٹر برآمد ہوا تھا اسے عدالت نے ملزم قرار دے دیا اور اسے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا آڈر جاری کردیا۔ جو کہ لیگل سیکشن اور ٹاسک فورس سیکشن کی بہتر کوارڈینیشن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔