وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق جاری صاف پنجاب ،،، بوعہ پور روڈ پر صفائی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری،کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی نے صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
ملتان(صفدربخاری سے) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر چئیرپرسن چیف منسٹر ڈائیریکٹوریٹ آف ایولیوشن ، کمپلینٹ سیل، کرائم سرویلینس، فیڈ بیک ، انسپیکشن اینڈ مانیٹرنگ عمر فاروق بھٹی کا ستھرا پنجاب ویژن کے تحت ملتان ویسٹ مینیجمنٹ کے آپریشن مینیجر چوہدری انواراور انوائرنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر ادریس کے ساتھ بوا پور میں گرینڈ آپریشن اور انتظامات کا جائزہ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق جاری صاف پنجاب مہم کے تحت بوعہ پور روڈ پر صفائی کا عمل بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی نے موقع پر پہنچ کر صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور صفائی عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ عمر فاروق بھٹی نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کیں اور علاقے میں موجود کوڑے کے گوداموں کو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات دیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد علاقے کو صاف ستھرا
اور عوام کو ایک صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہے۔ مقامی لوگوں نے اس مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بوعہ پور روڈ پر جاری صفائی مہم سے علاقے میں واضح بہتری آئی ہے اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ختم ہو رہے ہیں۔ عمر فاروق بھٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کو مقررہ جگہوں پر ہی ڈالیں۔ یہ صفائی مہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت پورے صوبے میں صفائی اور صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1327
Total Hits : 849493
Who's Online : 3




















