سرکاری تعلیمی اداروں کی ٹھیکیداروں کو حوالگی کے خلاف 19ستمبر ملتان میں احتجاجی جلسہ منعقد ہو گا : گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان
ملتان : گرینڈ ٹیچرز الائنس ضلع ملتان کے زیر اہتمام سرکاری تعلیمی اداروں کی ٹھیکیداروں اور NGOs کو حوالگی ،لیو انکیشمنٹ و پنشن اصلاحات کے نئے کالےقوانین اور پروموشن سمیت دیگر مطالبات کے حق میں 19 ستمبر بروز جمعرات بوقت ایک بجے دن گورنمنٹ کیمپری ہنسو بوائز ہائی سکول ملتان میں احتجاجی جلسہ منعقد ہو گا جس میں رانا محمد انوار مرکزی صدر PTU پنجاب ، رانا لیاقت علی کی قیادت میں عبدالطارق نیازی صدر ضلع خانیوال۔ رانا محمد فاروق صدر ضلع لودھراں۔ ملک امام دین صدر ضلع مظفرگڑھ ۔سلیم گوپانگ جنرل سیکرٹری ضلع مظفرگڑھ سمیت سینئر راہنما چوہدری مسعود احمد گجر،رانا اسلم ساغر،رانا اسلم انجم ۔ محمودالحسن ۔ عابد حسین ۔ محمد فیاض وٹو۔چوہدری خالد سندھو ودیگر بھرپور شرکت کریں گے اس سلسلے میں رانا محمد انوار الحق ، رانا لیاقت علی اور چوہدری مسعود گجر نے کہا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے اسی لیے صوبائی حکومت پنجاب سنجیدہ رویہ اختیار کرے اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو گرینڈ ٹیچرز الائنس آج ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1329
Total Hits : 849495
Who's Online : 3




















