سوئی گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس متحرک, کمرشل میٹر سمیت پانچ میٹر منقطع، 67030 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں
ملتان: سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی جنرل منیجر کی ہدایات پر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری، ایک کمرشل میٹر سمیت پانچ میٹر منقطع 67030 روپے کی ریکوری اور چھ ایکسٹینشن اتروا دیں، میاں چنوں سے ایک صارف گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہوئے پایا گیا، انکا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، دو صارفین جن کے میٹر سروس سے دور دوسری گلی میں لگے ہوئے تھے انکی وجہ سے محکمہ کو گیس لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف کا میٹر جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر قبضہ میں لے لیا گیا تاکہ غلط استعمال نہ ہوسکے، ایک صارف کا میٹر ٹیمپرنگ کی بنا پر منقطع کیا گیا، تمام منقطع شدہ میٹروں کو مزید محکمانہ کاروائی کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا، ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 67030 روپے کی ریکوری بھی کروائی، علاؤہ ازیں چھ صارفین جو کہ OGRA. پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے کے جرم میں ملوث پائے گئے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1321
Total Hits : 849487
Who's Online : 3




















