حضورﷺکی ولادت کےبعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے: وزیراعظم شہباز شریف
bbc news urdu نے Tuesday، 17 September 2024 کو شائع کیا.
لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حضورﷺکی ولادت کےبعد دنیا بھر میں اربوں لوگ اسلام کے نور سے منور ہوئے۔ لاہور میں یوم ولادت النبی ﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی ذات وہ روشن چراغ ہے جس نے جہالت کے اندھیروں کو مٹایا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کےمسلمان آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے۔ پاکستان میں کروڑوں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم بھی آزادانہ زندگی بسرکررہےہیں۔ وزیراعظم نے شرکا پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے میں گالم گلوچ کے رجحان کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں، تقسیم دشمن کا ایجنڈا ہے جسے سب نے ملکر ناکام بنانا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1331
Total Hits : 849497
Who's Online : 3




















