جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے ریلی،،،آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے:ریلی سے مقررین کا خطاب
ملتان: ضلعی ممبر امن کمیٹی، ممبرکینٹ بورڈ محمد یعقوب شیرا، قومی امن کمیٹی پاکستان (کینٹ)، انجمن حسینیہ رجسٹرڈ اور ہیلپرزبزنس فورم کے راہنماؤں غضنفرملک ، سیدعلی اصغر رضوی ، کلب عابد خان، خواجہ دلشاد احمد اور میلادکمیٹی کینٹ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اشرف بھٹی، محمد نسیم بیگ، آصف بھٹی نے جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے منعقدہ ریلی کےدوران خطاب کرتے ہوئے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے دور حاضر کے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے ہم رحمت العالمین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دکھی اور لاچار انسانیت کی خدمت کریں اور وطن عزیز کو مستحکم بنانے کیلئے بین المسالک و مذاہب ہم آہنگی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں کینٹ میں علامہ اقبال ٹاؤن لال کرتی سے عیدمیلادالنبی ریلی اپنے روٹ اوپل شہید روڈ، جامع مسجدروڈ، محبوب بیکرز چوک، عزیز بھٹی شہیدروڈ، مال پلازہ ، صدر بازار سے ہوتی ہوئی جامع مسجد لال کرتی میں اختتام پذیرہوئی۔







































Visit Today : 229
Visit Yesterday : 553
This Month : 13939
This Year : 61775
Total Visit : 166763
Hits Today : 1325
Total Hits : 849491
Who's Online : 3




















